پشاور( مانند نیوز)غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن خیبر پختو نخوا سمیت پورے ملک میں غریب، نادار اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں تو دوسری جانب غریبوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چائینہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر عنایت اللہ نے اپنی ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ میں اپنے تعلیم کے سلسلے میں چائنہ میں مقیم تھا کہ مجھے آنکھوں کا انفیکشن ہوا اور ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کیا جو میرے بس کی بات نہیں تھی لیکن ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے مجھے ایک لاکھ عطیہ کی جس سے میرے آنکھوں کا آپریشن ہوا جس کا میں ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا تہہ دل سے مشکور ہوں،ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر ایمل خان مہمندنے بتایا کہ خیبر پختو نخوامیں صحت عامہ کے مسائل بے تحاشا ہیں اور ہم نے اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے صحت کے شعبہ میں غریب اور ناداروں کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کی ہے،جس میں صرف غریب، مستحق اور نادار مریضوں کیلئے ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بینر تلے جنرل چیک سے جنرل سرجری تک علاج معالجہ کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے