پشاور( مانند نیوز)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بغدادہ مردان میں ڈائریکٹریٹ سپورٹس خیبرپختونخوااور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس مردان کے تعاون سے”سالانہ فن سپورٹس ڈے“ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان سعید اخترنے مہمان خصوصی شرکت کی اور سپورٹس ڈے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مردان سعید اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی ہمہ جہت شخصیت سازی کے لئے ذہنی’ جسمانی اور معاشرتی نشوونما بہت ضروری ہے اور ایسا کرنا کھیلوں پر توجہ دینے کے بغیر ناممکن ہے۔ مہمان خصوصی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بغدادہ مردان کے اس کاوش کو بے حد سراہا اور مستقبل میں بھی اپنی ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ رسہ کشی’ میوزیکل چیئر’ ماربل سپون ریس’ مینڈک ریس’ بوری ریس’ ایک پیر پر دوڑنا’ سائیکل ریس’ وزن اٹھا کر دوڑنا’نشانہ بازی’ فروٹ کھانا’ ہاتھ لگائے بنا سیب کھانا’ دو طلبا کے آپس میں پیر باندھ جوڑوں کی شکل میں دوڑ’ آنکھوں پر پٹی باندھ کر مجسمے کو مارنا’ جمناسٹک اور بندھے ہوئے پیروں کے ساتھ ایک دوسرے کو مخالف سمت میں کھینچتے ہوئے سیب کھانا وغیرہ کے مقابلوں میں طلباء اور اساتذہ کرام نے خوب دلچسپی لی۔ اس کے انعقاد کو ممکن بنانے میں چیف انسٹرکٹر فزیکل ایجوکیشن صابر علی،پی ای ٹی طاہر علی اور مومن خان کی بے لوث کاوشوں کا بڑا عمل دخل رہا۔ عابد خان نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں اس کی ویڈیو بنائی۔ سیکنڈ ائیر کے طالب علم عدنان نے بھی پورے پروگرام کو نہایت عمدگی کے ساتھ اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔ تمام سیکشنز کے سربراہان اور فارم ماسٹرز نے اپنی محنت اور دلچسپی سے پورے پروگرام کو چار چاند لگا دئیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے