پبی (مانند نیوز)ریسکیو 22 11 انسانی جانوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پرندوں کے بھی محافظ ہے امان گڑھ کے علاقے لیبر کالونی کے مقام پر تقریبا 50 فٹ اونچے درخت میں کوا پھنس گیا تھااونچے درخت پر پھنسے کوے کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم نوشہرہ کو موصول ہونے پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں آصف اور عمر ذکاء اللّہ نے پیشہ ورانہ انداز سے درخت میں پھنسے پرندے کو آزاد کر کے ریسکیو کر لیاانسانی ہمدردی کے اس جذبے کو علاقہ مکینوں نے خوب سراہا