ایبٹ آباد(مانند نیوز)ایوب میڈیکل انسٹیٹیوشن کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز، پروفیسر عابد جمیل نے ہسپتال اور کالج کا تفصیلی دورہ کیا جس میں انہوں نے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور فوری اقدامات کا اعلان کیا۔ ان کے ہمراہ ممبر بورڈ آف گورنرز جعفر شاہ، سی ای او و ڈین ڈاکٹر ثاقب ملک، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عالم زیب سواتی، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر داؤد اقبال، نرسنگ ڈائریکٹر رخسانہ وسیم اور دیگر شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے۔دورے کا آغاز کالج میں موجود سکل لیب سے ہوا جہاں ڈائریکٹر ڈی ایم ای ڈاکٹر سعدیہ حبیب نے پروفیسر عابد جمیل کو سکل لیب کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ چیئرمین نے سکل لیب کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ انچارج سکل لیب کے لیے پوسٹ مشتہر کی جائے، جبکہ عارضی طور پر ایک مستقل اہلکار کی تعیناتی بھی کی جائے تاکہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔اس کے بعد چیئرمین بورڈ آف گورنرز نے پرانی ڈنٹسٹری بلڈنگ کا دورہ کیا اور IBPP او ٹی رومز کی تعمیر کے لیے بلڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ سرجیکل او ٹی کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے تعمیراتی کام میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ٹھیکیدار اور انچارج کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرجیکل آئی سی یو کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے دورے کے دوران چیئرمین نے انچارج فارمیسی ڈیپارٹمنٹ، سونا خان سے کینسر کے مفت علاج کی ادویات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے مریضوں کی سہولت کے لیے فارمیسی میں الگ کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ وارڈ اور او پی ڈی کے مریضوں کو بروقت ادویات فراہم کی جا سکیں۔سرجیکل سی HDU کے دورے کے دوران، چیئرمین کو چئیرپرسن سرجری ڈاکٹر غزلہ بھٹی نے بریفنگ دی۔ چیئرمین نے واش رومز کی صفائی کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیے تاکہ مریضوں کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔نیورو سرجری بی وارڈ کے دورے کے دوران ڈاکٹر عزیز نے وارڈ کے مسائل پر چیئرمین سے بات کی جس پر چیئرمین نے ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے