کوہستان (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی زیر صدارت امن و امان کی بحالی اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، اسسٹنٹ کمشنر پٹن، ڈی ایس پی، ایس ایچ او، ضلع کے علمائے کرام، عمائدین اور مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں علاقے میں بڑھتے ہوئے چوری اور منشیات کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے دوران شرکاء نے ان جرائم کی روک تھام کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ان سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور عوام کا مشترکہ کردار ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر طارق محمود نے اس موقع پر کہا کہ چوری اور منشیات کے خاتمے کے لیے ضلعی پولیس کے ساتھ مل کر سخت اقدامات کیے جائیں گے، اور ان جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔علمائے کرام نے ضلعی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ عوام میں ان مسائل سے متعلق آگاہی پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جرگہ منعقد کرکے عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے یہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔آخر میں، اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اور انتظامیہ کے تعاون سے ہی چوری اور منشیات جیسے مسائل کا خاتمہ ممکن ہے، اور ضلعی انتظامیہ ان جرائم کے خلاف کارروائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے