کوہاٹ (مانند نیوز)چیئرمین ڈیڈاک کوہاٹ شفیع جان ایم پی اے، داؤد شاہ آفریدی ایم پی اے اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ سے ضلع کوہاٹ کے ایک نمائندہ وفد نے کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں ان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کوہاٹ کے جملہ مسائل پر بالعموم جبکہ کوہاٹ ٹنل ٹول ٹیکس اور این ایچ اے سے متعلق مسائل پر باالخصوص تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم، وفد کے سربراہ عبیداللہ حیدری اور کوہاٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امیر عجم ایڈوکیٹ کے علاوہ کوہاٹ کی تمام سیاسی، سماجی و مذہبی رہنما شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے منتخب عوامی نمائندوں اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم بااللہ شاہ کو کوہاٹ ٹنل ٹول ٹیکس اور این اے ایچ سے متلعق دیگر مسائل سے متعلق عوامی سطح پر پائی جانے والی تشویش اورتحفظات سے آگاہ کیا۔اراکین صوبائی اسمبلی شفیع جان اور داؤد آفریدی ایڈوکیٹ اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے سیاسی و سماجی مشران کو یقین دلایا کہ ٹنل ٹول ٹیکس اور دیگر مسائل کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا جائے گا اور ضلع کوہاٹ اور یہاں کے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ وفد کے ارکان نے امید ظاہر کی کہ کوہاٹ کے عوام کے تمام جائز مسائل بلا تاخیر حل کر دیئے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے