کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ، سوشل ویلفیئر، تعلیم، پبلک ہیلتھ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم اے گمبٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کل31 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں آبنوشی کی 12، آبپاشی کی 2، پی پی سی سٹریٹ کی 13، تعلیم کی 3 اور پوورٹی ریڈیکشن کا ایک منصوبہ شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبے مطلوبہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے اور بہتر سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے متعلقہ حکام کو اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سرانجام دینے سے متعلق بھی ضروری ہدایات دیں تاکہ عوام الناس کو تمام تر ممکنہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنرکوہاٹ نے ضلعی الیکشن کمشنرکے ہمراہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی اوردیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ پرائمری سکول اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول علیزئی کا دورہ کرنے کے علاوہ اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی اورمتعلقہ حکام کوشفاف الیکشن کے انعقاد اورضابطہ اخلاق پرمکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے