جمرود(نمائندہ مانند )ہمارا بھائی سٹام پیپر کا غلط استعمال کررہا ہے اس نے اپنے حصے سے زیادہ زمین فروخت کی ہے جس کے ہم زمہ دار نہیں ہے۔محمدساجد ضلع خیبر تحصیل جمرودعلاقہ ٹیڈی بازاراجمیرکلے منیاخیل سے تعلق رکھنے والے محمدساجدولد منظرف خان(مرحوم) نے اپنے بھائی محمد کاشف کے ہمراہ جمرود میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تین بھائیوں محمدساجد،محمدکاشف اور محمدثاقب نے آپس میں علاقہ سرکے میں وراثتی زمین مورخہ 12-01-2023کو تقسیم کی ہیں اور سٹام پیپر پر اپنے بھائی کو اپنا حصہ فروخت کرنے یا کسی قرضدار کو قرض میں دینے کی مکمل اختیار بھی دی ہے اور سب پر واضح کی ہے کہ اس کے بعد ہمارے بھائی کے ساتھ لین دین کرنے والے خود زمہ دار ہونگے۔ لیکن اس کے باوجود ہمارے بھائی محمدثاقب نے اپنے حصے سے زیادہ زمین فروخت کی ہیں اور کچھ گواہان نے ان کے لئے دستخط بھی کئے ہیں ہم ان کے اپنے حصے سے زائد زمین فروخت کرنے کی کسی قسم کی زمہ داری نہیں لیتے اس لئے زمین خریدنے اور لین دین والے ہمارے پاس نہ آئے بلکہ جن گواہان نے دستخط کئے ہیں ان سے رابطہ کریں۔ہمارے پاس زمین کی تقسیم شدہ اور گواہان و جمرود پولیس سٹیشن سے دسٹخط شدہ کاغذات موجود ہیں جو ثبوت کے طور پر میڈیا کے سامنے پیش کئے ہیں لہذا اس کے بعد کوئی بھی ہماری زمین میں بے جا مداخلت نہ کریں اور نا ہی ہمارے اتھب کام رکھے بلکہ سٹاپ لکھنے کے بعد تمام افراد میرے بھائی سے لین دین کے ذمہ دار خود ہونگے۔