ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ ایبٹ آباد ملیحہ سحر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی کارکردگی اور گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ، سید صہیب شاہ نے محکمہ صحت کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی اور کمیٹی کو آگاہ کیا کہ گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ سید صہیب شاہ، ڈی او پاپولیشن ویلفیئر ایبٹ آباد، ہیلتھ سپروائزر ڈاکٹر اشفاق، نمائندہ اکاؤنٹس آفس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ صحت کی بہتر کارکردگی اور عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف اہم فیصلے کیے گئے۔