کولئی پالس (مانند نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر کولء پالس کوہستان اشتیاق احمد کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر اہتمام وادی شراکوٹ میں 10 کلومیٹر میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 110 ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کولء پالس اشتیاق احمد صاحب تھے۔ ان کے ہمراہ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کولء پالس صادق احمد، اسسٹنٹ کمشنر پالس جناب شکیل اکبر، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر شرافت اور دیگر محکموں کے سربراہان، پولیس کے جوان، ریسکیو 1122 کے اہلکار اور کولء پالس کے مشران اور نوجوانان کی بڑی تعداد بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر کولء پالس اشتیاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولء پالس انتظامیہ نوجوانوں کو کھیل سمیت ہر شعبے میں بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے۔ میراتھن ریس بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا جہاں کے میدان اباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ علاقے میں کھیلوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ کھیل و سیاحت دونوں ایسے شعبے ہے جس سے بہترین امیج دنیا کو بتایا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے آخر میں میراتھن ریس میں پہلی پوزیشن پر آنے والے ایتھلیٹس کو نقد 20000 دوسری پوزیشن والے کو 15000 اور تیسری پوزیشن والے کو 10000روپے دیے گیے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی طرف سے کھلاڑیوں کو ٹرافیز اور مہمانوں کو شیلڈ بھی پیش کیے گئے۔