اسلام آباد (مانند نیوز) لاہور میں گزشتہ رات مسلم ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام عدالتی اصلاحات پر متفق ہیں۔ے شدہ عدالتی اصلاحات پر مولانا فضل الرحمٰن آج پی ٹی آئی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو آئینی ترمیم پر ن لیگی قیادت کو ساتھ ملانے میں کوشاں ہیں۔جاتی امراء میں بڑی بیٹھک، اتفاق رائے کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہماری تجاویز مان لیں تو بسم اللّٰہ، فضل الرحمٰن ذرائع کے مطابق اعتراض والی شقوں پر ن لیگی قیادت آپس میں پھر مشاورت کرے گی، مشترکہ مسودے پر اتفاقِ رائے کی کوشش جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
9 مئی کے ملزمان کے ٹرائل کے لیے فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاقِ رائے نہ ہو سکا، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کو فوجی عدالتوں پر تحفظات ہیں جبکہ ن لیگ نفاذ چاہتی ہے۔واضح رہے کہ ن لیگ کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے سربراہان نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے