پبی (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر کاپرائس چیکنگ کے دوران ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی، پرائس لیبلنگ میں ٹمپرنگ، وزن میں کمی، مدت المیعاد نہ ہونے پر بعض دکانداروں کو جرمانہ جبکہ متعدد دوکانوں کو سیل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول اور اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر نے حکیم آباد اور ملحقہ بازاروں کا معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا کی فراہمی کا جائزہ لیاپرائس چیکنگ کے دوران ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی، پرائس لیبلنگ میں ٹمپرنگ، وزن میں کمی، مدت المیعاد نہ ہونے پر بعض دکانداروں کو جرمانہ جبکہ متعدد دوکانوں کو سیل کردیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرنے واضح کیا کہ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہے گی