سخاکوٹ(مانند نیوز) گورنمنٹ مڈل سکولز ٹورنامنٹ ضلع ملاکنڈ کے سالانہ مقابلوں کاباقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن افیسر ملاکنڈ ہدایت اللہ نے اے ڈی او سپورٹس محمدسجاد کے ہمراہ گورنمنٹ مڈل سکول سیدراجیوڑ میں فیتہ کاٹ کر مڈل سکولز سپورٹس مقابلوں کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔ا فتتاحی تقریب کے موقع پر گیمزجنرل سیکرٹری مشتاق احمد، وائس سیکرٹری امیرغزن، اسسٹنٹ سیکرٹری نوررحمان، پریس سیکرٹری محمدفیاض اور ہیڈماسٹر محمدجمیل بھی موجود۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن افیسر ملاکنڈ ہدایت اللہ نے کہا کہ کھیل کود ملک وقوم اور معاشرے کی ترقی فلاح وبہبود میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمی بھی ضروری ہیں صحت مند معاشرے کے فروغ میں کھیل کود کی اہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا