سخاکوٹ(مانند نیوز) ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کاایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین ساجد حسین مشوانی منعقدہوا جس میں جنرل کونسلرز عمران خان، عقیل الرحمان،کسان کونسلر محمدانورلالا سمیت سیکرٹری آصف اقبال نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی بحث کی گئی۔اجلاس میں نکاح رجسٹریشن میں تھلیسمیا اور ہیپٹیاٹئس کے ٹیسٹ کوختم کرنے اور ویلج کونسلوں کو ترقیاتی فنڈز کے مد میں فوری طورپر فنڈز ریلزکرنے کامطالبہ کیا گیادوسال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ترقیاتی فند ریلز نہ کرنے پر تشویش کااظہار کیا گیا۔اجلاس میں چیئرمین ساجد حسین مشوانی نے سخاکوٹ کے مختلف سرکاری تعلیمی اداروں اساتذہ کرام اورکمروں کی کمی ودیگر بنیادی سہولیات کے فقدان پر تشویش کااظہار کیاچیئرمین ساجد حسین مشوانی اور ممبران گورنمنٹ گرلزڈگری کالج پلوٹل سخاکوٹ میں بی ایس کلاسز کی فوری اجراء،گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سخاکوٹ میں اضافی کمروں کی تعمیر اور ایس ایس سٹاف کی کمی کودورکرنے کے ساتھ ساتھ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول سخاکوٹ میں پروموشن سے خالی ہونے والی ایس ایس ٹی کی سات خالی پوسٹیں پر کرنے اور گرلز پرائمری سکول سخاکوٹ بازار کے خستہ خال کمروں اور لیٹرین کی مسماری اور انکے دوبارہ تعمیر کرانے کے مطالبات شامل تھے کوفوری حل کرانے کامطالبات کئے گئے اور منتخب ایم پی اے پیر مصور غازی سمیت صوبائی حکومت سے ان مسائل کو فوری حل کرانء کا مطالبہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے