پشاور(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لوئر دیر ڈاکٹر محمد نثار نے کہاہے کہ ہسپتالوں میں طبی عملے کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے جبکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی پورا کرنے اور ادویات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ان کا کہناتھا کہ ہسپتالوں میں ایشوز موجود ہے تاہم انھوں نے ڈیوٹی سنبھالنے کے بعد ڈاکٹرز اور پیر امیڈیکس کی حاضری یقینی بنانے کیلئے ہسپتالوں میں بائیو میڑک سسٹم کے نافذ کا آغاز کردیا ہے تاکہ 24گھنٹے طبی عملہ مریضوں کی علاج معالجہ کیلئے موجود ہو اور نھیں بروقت طبی سہولیات بھی دستیاب ہو۔ انھوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں خواتین ڈاکٹر کی شدید کمی کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت ک اعلیٰ حکام سے خط وکتابت بھی جاری ہے۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد نثار نے کہاکہ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کیلئے خریداری عمل میں لائی گئی ہے اور عنقریب ہسپتالوں کو ادویات فراہم کا سلسلہ شروع کیاجائیگا انھوں نے کہاکہ تحصیل لعل قلعہ ہسپتال میں میڈیکل سپشلسٹ ڈاکٹر کی عدم دستیابی پر انھوں نے اپنے سرکاری فرائض انجام دہی کے بعد شام چار بجے سے شام چھ بجے تک مفت او پی ڈی کا آغاز کیا ہے تاکہ میڈیکل مریضوں کو دور جانا نہ ہو انھوں نے کہاکہ عوام کے علاج معالجہ اور سرکاری اوقات کار میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے