کوہاٹ (مانند نیوز)ضلع کوہاٹ کے جُملہ مسائل کے حل کیلئے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں پر مشتمل گرینڈ جرگہ نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کے ساتھ ٹنل ٹول ٹیکس سے مقامی لوگوں کے استثنی اور این ایچ اے سی متعلق دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں کوہاٹ سٹی مئیر قاری شیر زمان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں کوہاٹ ٹنل ٹول ٹیکس سے استثنی اور این ایچ اے سے متعلق دیگر مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اس سلسلے میں باقاعدہ رابطہ کیا گیا ہے اور اس اہم مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں اور مقامی باشندوں کو ٹنل ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کیلئے اُن کی درخواست پر این ایچ اے حکام سے قانون کے مطابق بات چیت جاری ہے تاکہ قانونی حل نکال کر مقامی لوگوں کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔