پبی (مانند نیوز)ریسکیو 1122 انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کی بھی محافظ ہے تحصیل پبی کے علاقے ڈھیری میاں اسحاق کے مقام پر کھڈے میں بھینس کے گرنے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوئی ریسکیو 1122 نوشہرہ کے اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ریسکیو ریکوری وہیکل کے ذریعے بھینس کو 20 منٹ جدوجہد کے بعد پیشہ ورانہ طریقے سے کھڈے سے نکلابھینس کے مالک نے ریسکیو اہلکاروں کی کارگردگی کو سراہا اور تمام ٹیم کا شکریہ ادا کیا