شانگلہ (مانند نیوز) شانگلہ میں بجلی کی بے دریغ لوڈ شیڈنگ، کاروباری زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی، بجلی بندش کا دورانیہ 15 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ بجلی پہ چلنے والے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہسپتالوں، لیبارٹری سمیت سرکاری دفاتر میں بجلی بندش کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عوامی حلقوں کا شدید رد عمل۔ شانگلہ قومی جرگے اور ایکشن کمیٹی سے شانگلہ میں جاری بجلی بے دریغ لوڈشیڈنگ، فالٹ کے بہانے پر بجلی بندش پر گرینڈ قومی جرگہ بلانے کا کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف حلقوں کی جانب سے کہا گیا کہ شانگلہ کے خان خوڑ سے 100 کے قریب میگا واٹ بجلی جبکہ کروڑا ہائیڈرو پاور پراجکٹ سے 12 میگا واٹ بجلی پیدا کی جاتی ہے جبکہ پورے شانگلہ کی ضرورت سب چھ میگا واٹ ہے شانگلہ اپنی ابی وسائل پانی سے حکومت کو 100 سے زائد میگا واٹ بجلی دے رہی ہے جبکہ خود شانگلہ اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہے جوانصاف نہیں۔ شانگلہ کے صدر مقام الپوری اور مضافاتی علاقوں کو نئے لائن بچانے کے باوجود ائے روز اس پر فالٹ کے بہانے بجلی بند کی جا رہی ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔ اس علاقے میں بجلی پر چلنے والے چھوٹے کاروبار شدید متاثر ہوئے جبکہ ہسپتالوں، لیبارٹریز سمیت پیشتر سرکاری دفاتر میں بجلی بندش کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شانگلہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بندش پر عوامی حلقوں او رانجمن تاجران سراپہ احتجاج بن چکی ہیں اور شانگلہ ایکشن کمیٹی اور گرینڈ جرگے سے مطالبہ کر رہی ہے کہ اس صورتحال پر گرینڈ جرگہ بلا کر عوامی تحفظات مطلقہ حکام کو پہنچا ئے جائیں۔۔