کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے وزیر اعلی خیبر پختونخواکے پروگرام”عوامی ایجنڈا“ کے تحت بدھ کے روزگورنمنٹ پرائمری سکول نمبر1 ڈھوڈہ اور گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول ڈھوڈہ کااچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول میں صفائی ستھرائی،تعلیم کے معیار اور اساتذہ کی حاضری سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ کلاس رومز میں طلباء کے درس و تدریس کے عمل کابھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بہتر تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہناتھا کہ سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذااساتذہ کرام بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ مستقبل میں یہ بچے معاشرے کے بہترین شہری بن کر ملک وقوم کی خدمت کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ صاف ستھرا ماحول بھی فراہم کیاجائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے