ہنگو(مانند نیوز)تمباکو نوشی خطرناک انداز میں نئی نسل کو تباہی کر رہی ہے،تمبکو نوشی ترک کرنے کی قومی ہیلپ لائن فعال ور خدمت و سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،اے آر آئی ہیومن ریسورس سپورٹ پروگرام تمباکو نوشی کے عادی افراد کی بحالی کے یے حکومت سے اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے ان خیالات کا اظہار اے آر آئی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ارشد علی سید نے اپنے پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی ترک کرنے کی ہیلپ لائن فعال اور خدمات کو سہولیات کو موئثر بنائے بغیر تمباکو نوشی کی شرح کم کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت متعلقہ اداروں اور تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کرنے والوں کو وسائل فراہم کرئے تو بہترین نتائج سامنے آ سکتے ہیںالٹرنیٹو ریسرچ اینشییٹو (IRI)کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ارشد علی سید ے کہا کہ انگلستان سمیت مغربی ممالک میں تمباکو نوشی کرنے والے افراد کی بحالی اور اس عادت کے خاتمے کے لیے مراکز قائم ہیں ور وہاں تمام سہولیات دستیاب ہیں دوسری طرف پاکستان سمیت ترقی پزیر ممالک میں سگریٹ نوشی کا رجحان بہت زیادہ ہے اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں ایسے مراکز قائم کیے جائیں جہاں تمباکو نوشی کے عادی افراد کی بحالی و علاج کے ساتھ ساتھ انہیں کامیاب شہری بنانے کے لیے تمام سہولیات دستیاب ہوں۔ائی آر آئی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ارشد علی سید نے اپنی پریس ریلیز میں ان فلاحی تنظیموں اور اداروں کو ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے توسط سے ذمہ داریاں سونپنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ عوامی آگاہی پروگرام بھی تمباکو نوشی کے سدباب کے لیے اہمیت رکھتے ہیں