پشاور(مانند نیوز)نور قدیم خان کی مشیرخزانہ برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ مزمل اسلم سے ملاقات، صوبے میں نوجوانوں کی ترقی پر اتفاق واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف/ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران، نور قدیم خان، مشیر برائے سماجی ترقی یوتھ آویرنیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے خیبر پختونخواہ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم سے ملاقات کی۔ دونوں نے صوبے میں مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ترقی دینے کیلئے اتفاق کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کی شمولیت کو صوبے کی ترقی اور سماجی و اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کلیدی قرار دیا گیا۔