پشاور( مانند نیوز)عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں گرین یوتھ مومنٹ کلب شعبہ ماحولیات اور ضلعی یوتھ آفس مردان کے اشتراک سے ایک روزہ ای ویسٹ پائیداری سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ مختلف شعبوں کے طلبہ وطالبات، اساتذہ اور ماحولیاتی سپیشلسٹس نے پروگرام میں شرکت کی۔تقریب میں سال 2024? اور?25 کیلئے ممبر شپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسحاق نے کہا کہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2019 میں پانچ کروڑ 36 لاکھ میٹرک ٹن الیکٹرانک کچرا پیدا ہوا تھا۔ جبکہ 2030 تک اس کی مقدار میں اضافہ ہوکر تقریباً ساڑھے7 کروڑ میٹرک ٹن تک پہنچ جانے کا خدشہ ہے۔ پوری دنیا میں ای کچرے کو اگر براعظموں کی بنیاد پر تقسیم کرکے دیکھا جائے تو ایشیا میں 2 کروڑ 49 لاکھ ٹن، امریکہ میں ایک کروڑ 31 لاکھ ٹن، یورپ میں ایک کروڑ 20 لاکھ ٹن اور افریقہ میں 29 لاکھ ٹن ای کچرا ہر سال نکلتا ہے۔ آسٹریلیا میں اس کی مقدار 7 لاکھ ٹن ہے۔ اندازہ تو یہ بھی ہے کہ ڈیڑھ دہائی کے اندر دنیا میں اس کی مقدار دوگنی ہوجائے گی۔ مہمان سپیکر ڈاکٹر محمد وقاصنے کہا کہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے 40 ہزار ٹن ای کچرا پاکستان پہنچتا ہے جبکہ 25 ہزار ٹن کچرا ایران سے آتا ہے اور اسے ‘امپورٹڈ کچرے’ کا نام دیا جاتا ہے۔ تاہم پاکستان کے پاس ابھی تک ای کچرے کو علیحدہ کرنے کا نظام موجود نہیں ہے۔ اس امپورٹڈ کچرے کو ری سائیکل کرنے کے لیے کراچی، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ بھیجا جاتا ہے۔ جہاں پر اس سے سونا، لوہا، تانبہ اور دیگر قیمتی دھاتیں علیحدہ کی جاتی ہیں۔ الیکٹرانک اشیا کے بڑھتے ہوئے استعمال سے دنیا بھر کی طرح پاکستان کو الیکٹرانک کچرے کو تلف کرنے کے مسائل کا سامنا ہے۔ معزز مہمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر علی خان نے طلبہ وطالبات کی کاوشوں اور صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ اورک ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ ایسے جوان اور انرجیٹک جذبوں کو پروموٹ کرتا ہے۔ انہوں نے طلبہ وطالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، آپ خوش قسمت ہیں کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آپکے ماحول کی بہتری کے اقدامات کے اعتراف میں آپ کیلئے خصوصی سرٹیفیکیٹ بھیجے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ شعبہ ماحولیات نے ایسے اہم موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا، پروگرام کے اختتام میں چیئرمین شعبہ ماحولیات ڈاکٹر شمس علی بیگ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یوتھ آفس مردان کے اشتراک کو سراہا۔ انہوں نے کہاپاکستان میں ای کچرہ کی منیجمنٹ کے لیے ٹھوس اقدامات اور پالیسی مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ نہ صرف ہمارے ماحول بلکہ انسانی زندگیوں کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ پروگرام میں ڈائریکٹر میڈیا سیل عابد محمود، فیکلٹی ڈاکٹر حمیدہ، ڈاکٹر ولی اللہ، میڈم مریم، امداد اللہ، اویس خان اور کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ مہمانوں کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا، اور طلبہ وطالبات میں وزیراعظم پاکستان یوتھ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے