پشاور( مانند نیوز) غیر سرکاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ادارے کے چیئرمین محمد پرویز منعقد ہوا اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اور جنرل ممبران نے شرکت کی اجلاس میں زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ رجسٹرڈ یتیم و لاچار بچوں کیلئے سالانہ ونٹر پیکج پر تفیصلی بحث کی گئی، ادارے کے جنرل سیکرٹری غنی رحمان، ایگزیکٹو ممبران اسماعیل شاہین،حاجی اکبر خان،جان شیر خان،احمد شاہ،حافظ اسماعیل،دعا بی بی،محمد جاوید یوسفزئی اورعبداللہ شاہ بغدادی نے ونٹر پیکج کیلئے مختلف تجاویز پیش کئے، چیئرمین محمد پرویز نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرے تک یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کا فرض ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انسانیت کے خدمت کے اس عظیم کام میں وہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کی دل کھول کر مدد کریں۔