کوہاٹ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کوہاٹ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ کا دورہ کیاجہاں انہیں ضلع بھرمیں تمام میل وفیمل کالجز میں درپیش مسائل ومشکلات اوردرکار ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ممبرقومی اسمبلی شاہد خان خٹک،چیئرمین ڈیڈاک ایم پی اے شفیع جان،ایم پی اے داؤد آفریدی، ڈائریکٹراعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا فریداللہ شاہ، محکمہ تعلیم کے دیگر متعلقہ حکام اورضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے میل وفیمل کالجز کے پرنسپلز بھی بریفنگ میں موجود تھے۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمدصادق ساغری نے بریفنگ دیتے ہوئے ضلع بھر کے کالجز کا اجتماعی جائزہ پیش کیا جس میں انہوں نے کالجز میں درپیش مسائل وضروریات کی نشاندہی کی گئی جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر کو انفرادی طورپر تمام میل وفیمل کالجز کے پرنسپلز نے بھی اپنے اپنے کالجزکے مسائل وضروریات کے بارے میں بتایا۔ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی ہدایات کی روشنی میں ان کا ضلع کوہاٹ کا یہ پہلا دورہ ہے جس کا مقصد ضلع کے کالجز میں مسائل وضروریات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ مرتب کرنا ہے تاہم محکمہ تعلیم کے مجاز حکام کی موجودگی کے پیش نظر فوری حل طلب مسائل کو موقع پر حل کرناباعث اطمینان ہوگا۔ انہوں واضح کیا کہ سب سے اہم اورضروری مسئلہ تدریسی عملہ کی کمی کا ہے جس کو حل کرنے کیلئے عارضی طورپر ہنگامی اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے تاکہ طلبہ وطالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ مسلسل تیسری بار خیبر پختونخوا کے عوام پاکستان تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے رہے ہیں۔لہٰذا موجودہ صوبائی حکومت بھی مالی مشکلات کے باوجود حتی المقدور ڈیلور کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔اس موقع پر گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز کوہاٹ کے پرنسپل پروفیسر علاؤالدین نے بھی کالج ہذا کے بارے میں بریفنگ دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے