پبی (مانند نیوز)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی میں ضلع نوشہرہ امور نوجوانان کے جانب سے تمام گرلز کالجز کے درمیان ایک تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جسکا عنوانِ لیڈر پیدا ہوتا ہے بنایا نہیں جاتے ہیں۔پروگرام کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پبی مس خولہ حقدار تھی پروگرام میں کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شاہین عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیڈرز محنت سے بنتا ہے ایک قوم کا لیڈر اپنے قوم کے لئے دن رات ایک کر کے وہ لیڈر جیسے عظیم مقام تک پہنچ جاتا ہے جیسے قائد اعظم محمد علی جناح نے قوم کے لئے اعلیٰ مثال قائم کیا ہے تقریری مقابلوں کو جج کرنے والے گورنمنٹ کالج پبی کے پروفیسر ذاہد عمر اور پروفیسر بشیر صاحب تھے مقا بلے میں خدیجہ فسٹ پوزیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی عائشہ سکینڈ پوزیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پبی ثمن تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پیر پیائی نے حاصل کی پروگرام کا انعقاد شعبہ اردو کے پروفیسرز مس نعیمہ اختر،مس شبینہ،مس روبینہ اور مس زاہدہ کے زیرنگرانی منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پبی مس خولہ حقدارنے پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے