شانگلہ(مانند نیوز)ہنگو کے کوئلہ کان کی چتبیٹھنے سے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 2 کان کن جان بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئے، واقعہ پیر کے روز ہنگو کے نواہی علاقے تورہ وڑی حدود علاقہ تھانہ چنارک سٹرل میں لیز نمبر 12 ٹھیکدار حبیب الرحمن میں پیش آیا جہاں تین مزدور مائن کے اندر کام کر رہے تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا اور تینوں مزدور مائن کے اندرپھنس گئے جس میں دو مزدور جان بحق جبکہ تیسرا زخمی ہو گیا ہیں۔ جان بحق ہونے والوں میں حضرت نواب،سیدنبی کوتدفین کیلئے ضلع شانگلہ کے علاقے کو زکاناکے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی مزدور سیدولی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واقع میں جان بحق ہونے والوں میں حضرت نواب ولد اضرر محمد سکنہ کڈونہ کوزکانا ضلع شانگلہ،سیدنبی ولد روح الامین جبکہ اس کا تیسرا ساتھی سید ولی ولد احمد خان زخمی ہو گیا ہے اور ان کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہے۔۔