شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی تعیناتی ایک ماہ سے مسلسل التوا ء کا شکارہیں، انتظامی امور سمیت دیگر معاملات ٹپ۔شانگلہ کے اہم تعیناتیوں میں سیاسی رسہ کشی ہمیشہ ایک بڑا مسئلہ بنا رہتا ہیں، محکمہ صحت کے اہم ذمہ دار عہدہ ایک ماہ سے خالی پڑا ہے جس پر ڈپٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس کی وجہ سے صحت معاملات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ا ٓئے روز دیگر مسائل سمیت ایک پورے علاقے میں ڈینگی کے وبا ء سے اموات ناقص منصوبہ بندی کا پیش خیمہ ہیں۔اہم عہدہ خالی ہونے کے باعث دیگر معاملات اور انتظامی امور ٹپ ہو کر رہ گئے۔ شانگلہ کی سیاست محکمہ تعلیم، محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں پر اٹکی ہیں اور اکثر یہاں سے منتخب نمائندوں یہ کوشش کرتے ہیں کہ اُنکی مرضی سے یہاں مختلف تعیناتی کی جائیں تاکہ ان کو اپنے مخالفین کو رگڑانے میں اسانی ہو جس کی وجہ سے ہمیشہ کہیں اہم عہدے یا التوا یا ڈپٹی چلاتے ہیں اس کی وجہ سے نہ صرف محکمے کو بلکہ شانگلہ او ر یہاں کے مکینوں کو نقصان ہوتا ہے اور اس محکمے میں کام کرنے والے ملازمین کو رگڑانے میں سیاسی لوگوں کو اسانی ہوتی ہے۔شانگلہ میں ایسی تعیناتیوں پر کئی اہم معاملات کو گہرائی سے دیکھاجاتا ہیں۔ ایمرجنسی وبا ء ڈینگی کے باوجود شانگلہ گزشتہ ایک ماہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر جیسے اہم عہدے سے محروم ہیں اور اس کی فرائض ڈپٹی سرانجام دے رہے ہیں جو بعض معاملات کو چلانے اور محکمے کی انتظامی امور میں ناکام نظر اتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکی خالی اسامی ہے اور دیگر معاملات پر صحت ماہرین شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ شانگلہ میں یہ معاملات انتہائی خرابی کی طرف جا رہاہیں تا ہم ایسیتعیناتی مسلسل التواء کی شکار ہو نے سے اس محکمے میں انتظامی امور سمیت دیگر معاملات میں سخت بے چینی پائی جاتی ہیں جو یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہیں۔۔