پشاور(مانند نیوز)چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے زراعت عبدالسلام آفریدی نے زراعت کے شعبے میں تحقیق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر شعبے میں ریسرچ کی ضرورت ہے۔ ریسرچ کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ زراعت کا شعبہ ایسا ہے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ریسرچ کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈ دینے پر زور دیا تا کہ ریسرچ کو مزید بڑھا یا جاسکے اور ملک کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوبائی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین میاں شرافت اللہ، داؤد آفریدی، شاہ تراب آفریدی، جوہر محمد، زرشاد خان، اور محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر جنرل سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر فریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی زراعت عبد الرؤف نے اجلاس میں محکمہ زراعت کے ریسرچ ونگ کے امور اور کارکردگی سے اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ چئیرمن قائمہ کمیٹی عبدالسلام آفریدی نے مزید کہا کہ ہمارے صوبے کے لیے تقریبا 50لاکھ ٹن گندم کی ضرورت ہوتی ہے اور ہماری پیداوار تقریبا 14 لاکھ ٹن کے قریب ہے جو کہ بہت کم ہے جس پر خصوصی توجہ د ینی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایگریکلچر میں ریسرچ پر فوکس کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل ہو اور نئی ورائٹیز مارکیٹ میں متعارف ہو سکیں اور اس طرح ہماری زرعی پیداوار میں اضافہ بھی ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے