اورکزئی (مانند نیوز)خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع اورکزئی میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازسکیورٹی کے حصار میں کردیا گیا ہے۔سیکورٹی کے سخت انتظامات,پولیس کے خصوصی دستوں کا گشت فعال کردیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر کے داخلی وخارجی گذرگاہوں پر ناکہ بندیاں قائم کرکے کمانڈوز تعینات کردئیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اورکزئی کی براہ راست نگرانی۔خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع اورکزئی میں بھی آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔انسداد پولیو مہم کے دوران 05 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائینگے۔انسداد پولیو مہم کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس کے 932 سے زائد افسران و جوانان سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور کیے گئے ہیں۔جوانوں کو ڈیوٹی پر جانے سے قبل خصوصی بریفنگ دی گئی۔SDPOs اور SHOs وقتاً فوقتاً مختلف چیک پوسٹوں، بی ایچ یوز اور ہسپتالوں کے دورے کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نیکہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران نگرانی کیلئے اورکزئی پولیس نے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا ہے۔موبائل پیٹرولنگ کو مزید فعال کرکے ضلع میں جاری مہم کے دوران امن و امان کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوان الرٹ رہیں اور بدوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال کرنے سے بالکل گریز کریں۔ڈی پی او اورکزئی نذیر خان” نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو وائرس ایک خطرناک مرض ہے. اس کے خاتمے کے لیے پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کو مفلوج ہونے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں