کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے ضلع میں پولیو مہم کے دوسرے روز بھی مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کے مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی حاضری، ٹیلی شیٹ وغیرہ چیک کرنے کے علاوہ پولیو ورکرز کے مسائل بھی دریافت کئے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت کے پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے پولیو مہم کے پہلے روز بھی تحصیل درہ آدم خیل میں پولیو ٹیموں کی خود مانیٹرنگ کی تھی اور مراکز صحت کا معائنہ کرنے کے علاوہ والدین سے ملاقاتیں کی تھیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے بی ایچ یو توغ بالا کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز اور ایس آر ایس پی وومن فرینڈلی ہیلتھ سپیس مرکز کا معائنہ کیا اور ادویات،صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بی ایچ یو میں طبی عملے کی موجودگی، مریضوں کا تسلی بخش علاج کرنے اور ایس آر ایس پی کی ماہر نفسیات مریضوں کی کانسلینگ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مریضوں کو ادویات کی فراہمی، صفائی کی صورتحال اور دیگر سروسز پر بھی اظہارِ اطمینان کیا۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ”عوامی ایجنڈا“کے تحت گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر(بوائز) کااچانک دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور طلباء کو فراہم کی جانے والی دیگر سروسز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو جدید کمپیوٹر لیب کی فراہمی اور ٹیکنیکل تعلیم کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ اس دوران پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سنٹر غیر حاضر پائے گئے جن کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لانے کیلئے متعلقہ حکام کو سفارش ارسال کر دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے