پبی (مانند نیوز)صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کا نوشہرہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ اس موقع پرصوبائی وزیر کے ہمراہ ڈیڈک چیئرمین نوشہرہ حاجی زرعالم خان، اراکین صوبائی اسمبلی میاں عمر،اشفاق احمد،ادریس خٹک اور ممبر قومی اسمبلی سید شاہ احد نے شرکت کی مہمانوں کی آمد پر یونیورسٹی کے عملہ نے استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیااس موقع پر صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں صوبے میں ایلیمنٹری اور ہائیر ایجوکیشن کے فروغ کیلئے کوشاں ہے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے دیگر اراکین کے ہمراہ یونیورسٹی سٹوڈنٹس کے تیار کردہ ڈیزائن کا وزٹ کیا اور یونیورسٹی کے حوالے سے مکمل بریفننگ لی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے سٹاف نے تمام مہمانوں کو شیلڈ پیش کئے