پبی (مانند نیوز)تھانہ اضاخیل پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر کار سے 189498گرام چرس جبکہ 46094گرام افیون برآمد کرکے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق فیصل خان PASI نے ایس ایچ او تھانہ اضاخیل بسمہ اللہ جان کودوران گشت اطلاع دی کہ چراٹ روڈ پر جانب جلوزئی ایک موٹر کار نمبر 435/ARYسندھ آتی دکھائی دی جس کو رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور موٹر کار بھگا لے گیا موٹر کار بطرف شہباز گڑھ اضاخیل پایان ڈرائیور لے گیا ہے۔فوری طور پر مذکورہ گاڑی کا تعاقب کیا گیا آگے جاکر دیکھا تو موٹر کار ایکسیڈنٹ شدہ کھڑی تھی جبکہ ڈرائیور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھاموٹر کار کی تلاشی لی گئی موٹر کار سے مجموعی طور پر189498گرام چرس جبکہ 46094گرام افیون برآمد کی گئی۔تھانہ اضاخیل میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے بہت جلد اصل ملزم انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگامقدم خان ایس ڈی پی اوکینٹ نے ایس ایچ او تھانہ اضاخیل بسمہ اللہ جان و ٹیم کی کارکردگی کو سراہا