پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز حیات آباد انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیااور انڈسٹریل ایریا میں آتشزدگی سے خاکستر ہونیوالے کارخانے کا معائنہ کیا۔اس موقع پر غضنفر بلور، زمونگ ٹیکسٹائل(ڈینز) فیکٹری کے مالک شیرازالدین، جمیل نواز سمیت دیگر تاجر برادری موجود تھی۔گورنر خیبرپختونخوا کو انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور کے صدر اور دیگر تاجر برادری کیجانب سے کارخانے کو اربوں روپے کے نقصان سے متعلق آگاہ کیاگیا۔صنعتی عہدیدارنے بتایاکہ ریسکیو اور پی ڈی اے محکمے بروقت آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے،پی ڈی اے نے کہا ہماری ذمہ داری نہیں، ریسکیو گاڑیوں میں ڈیزل ہی نہیں تھا جو ہم نے فراہم کیا،ائیر فورس کے آنے سے آگ پر فوری قابو پا لیا گیا، صنعتی عہدیدارنے ائیر فورس کو بلوانے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔صنعتی عہدیداروں نے ایف بی آر سے 5 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ کیلئے گورنر سے کردار ادا کرنیکی درخواست کی۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ متاثرہ کارخانے کی حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے،اس کے لیے جے آئی ٹی بننی چاہیے کہ یہ غلطی کس کی تھی، فیکٹری مالکان، صوبائی حکومت یا پی ڈی اے کی۔انہوں نے کہاکہ ڈی جی پی ڈی اے نے ان کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کے میں ذمہ دار نہیں ہوں،اگر ساری خدمات فوج نے ہی کرنی ہے تو صوبائی حکومت کیا کرے گی؟انہوں نے اس آپریشن میں پاک ائیر فورس کے کردار کوبھی سراہا۔گورنرنے کہاکہ یہ فیکٹریاں ہمارے صوبے کی نمائندگی کرتی ہیں،وفاق سے جو بھی سپورٹ چاہئے ہو گی وہ ہم دیں گے،ریسکیو 1122 نے اپنی ایس او پیز کی پابندی نہیں کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے