کوہاٹ (مانند نیوز) کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم بااللہ شاہ نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے پروگرام”عوامی ایجنڈا“ کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہاٹ کے ہمراہ کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم کا بذات خود جائزہ لیا۔انہوں نے کئی بُنیادی مراکز صحت اور ہسپتالوں کے علاوہ مُختلف دیہاتوں اور گلیوں میں بچوں کو قطرے پلانے کی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔ وہ مختلف جگہوں پر پولیو سے انکاری والدین سے بھی ملے اور انہیں پولیو کے قطروں کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بتایا جس پر والدین فوری طور پر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر قائل ہو گئے۔کمشنر کوہاٹ کی موجودگی میں پولیو ورکروں سے بچوں کو قطرے پلوائے گئے۔معتصم بااللہ شاہ نے کئی جگہوں پر پولیو ٹیموں اور ان کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی اور ان کو شاباش دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے