ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن نے پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ ریویو اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ملاکنڈ، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ و درگئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ و درگئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ، ای پی آئی کوارڈینیٹر، نمائندہ ای او سی خیبر پختونخواہ، محکمہ صحت کے نمائندوں اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کے دوسرے دن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے تمام پولیو ٹیموں کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور تمام آفیسرز/پولیو ورکرز کو تیسرے روز کی کیمپین کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔