ہنگو(مانند نیوز) ضلع ہنگو میں 7 ارب سے زیادہ بقایاجات ہیں بقایاجات کی ریکوری کیلئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ماہانہ 18 کروڑ سے زائد ریکوری ہو رہی ہے ان خیالات کااظہار ایکسئین پیسکو ضلع ہنگو عباس علی شاہ نے چئیرمین ہائیڈرو یونین جاوید حسین کے ہمراہ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ بقاجات ہے ہنگو کے مختلف فیڈرز پر 11 گھنٹوں سے لیکر 18 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس فیڈز پر جتنی کم بقایاجات ہو وہاں اتنی کم لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے ہنگو میں 7 ارب سے زائد بقایاجات ہیں جس کی ریکوری کیلئے روزانہ کے بنیادوں پر آپریشن کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ موجودہ بل کے ساتھ ساتھ پرانا بل بھی جمع کریں انشائاللہ جلد لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ سمانہ فیڈر پر دن کے وقت 2 گھنٹے ریلیف دیا ہے اس کے علاوہ مختلف فیڈر پر بجلی اسلئے بند کی جاتی ہے کہ اپر اورکزئی غلجو بجلی گریڈ اسٹیشن پر لائن بچھانے کا سلسلہ جاری ہے