پشاور(مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ پھولوں کے شہر پشاور کو ایک بار پھر سیاحتی سرگرمیوں کیلئے آباد کررہے ہیں۔ سیاحتی رونقیں صوبے میں بڑھنے سے سیاح جوق در جوق صوبے کا رخ کرینگے۔ پشاور شہر کی قدیم تاریخ ہے جس کیلئے سیاح پشاور کا رخ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بلوم اور فلورل آرٹ سوسائٹی کی فریدہ طارق نشتر اور کوآرڈینیٹر فوزیہ عنایت کے ساتھ پاکستان بلوم 2024 کے انعقاد کے سلسلہ منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر، منیجر ایونٹس حسینہ شوکت اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا مزید کہنا تھا کہ پشاور شہر کے تاریخی مقامات پر ورثہ کی بحالی اور سیاحتی سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے تاکہ ملک اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو اپنے ورثے اور ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلوم 2024 کا پشاور کے تاریخی ورثہ اور تاریخی مقامات پر انعقاد کرنا احسن اقدام ہے۔ فریدہ طارق نشتر کا کہنا تھا کہ اس سال کے ایونٹ کی تھیم پشاور کے ثقافتی ورثہ کی پھولوں کے ساتھ نمائش ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ نومبر کے مہینے میں ایونٹ کا انعقاد کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے