اسلام آباد (مانند نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے 3 ریسرچرز کو ڈیپوٹیشن پر واپس سپریم کورٹ بلا لیا۔
ریسرچرز میں سینئر سول جج ظفر اقبال، سول جج حسن ریاض اور سول جج وقاص علی مظہر شامل ہیں۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈیپوٹیشن مکمل ہونے پر تینوں کو لاہور ہائی کورٹ بھیج دیا تھا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نئے سیکریٹری اور ایگزیکٹیو آفیسر تعینات
واضح رہے کہ تینوں ریسرچرز جسٹس منصور علی شاہ کی ٹیم کا حصہ تھے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا نیا سیکریٹری اور ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد یاسین گریڈ 21 میں چیف جسٹس کے سیکریٹری تعینات ہوئے ہیں۔
سینئر پرائیویٹ سیکریٹری محمد عارف گریڈ 20 میں چیف جسٹس کے ایگزیکٹیو آفیسر تعینات ہوئے ہیں۔