xr:d:DAF5q5YTf5Y:25,j:6815487407714842859,t:24011215

کوہاٹ (مانند نیوز)ریسکیو 1122 کوہاٹ نے ماہ اکتوبر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے جس کے تحت ریسکیو 1122 نے گزشتہ ماہ کے دوران 420 مختلف ایمرجنسی سروسز میں خدمات فراہم کیں۔اس دوران 6401 کالیں موصول ہوئی جس میں 2803 انفارمیشن پر مبنی جبکہ 3558 غیر ضروری کالیں بھی شامل ہیں۔ اسی طرح ماہ اکتوبر میں مختلف ایمرجنسیز کے دوران 814 زخمیوں و مریضو ں کو ہسپتال منتقل کیاگیا جبکہ مختلف ایمرجنسیز کے دوران 11 افراد جابحق بھی ہوئے۔مزید برآں ریسکیو 1122کوہاٹ نے ضلع بھر میں 36 روڈ ٹریفک حادثات میں زخمیوں کو سہولیات فراہم کیں۔اکتوبر کے مہینے میں 177 میڈیکل، 9 آتشزدگیاں، 7 جرائم، 2 پانی میں ڈوبنے اور 09 دیگر ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کی گئیں۔رپورٹ کے مطابق ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے مجموعی طور پر 168 ایمرجنسیز میں خدمات پیش گئیں جبکہ ضلع کوہاٹ میں عوام الناس کو ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تربیت بھی فراہم کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے