کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت ڈویژن بھرکے پانچوں اضلاع کے تمام سکولوں میں محکمہ صحت کے تعاون سے ڈی وارمنگ (Deworming) کے ساتھ ساتھ ”ہاتھ دھو لیں گے اور سچ بولیں گے“ مُہم کے تحت بچوں میں صفائی اور سچائی کی پکی عادتیں ڈالنے کی غرض سے صرف 3 منٹ کی خصوصی سرگرمیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔کوہاٹ ڈویژن کے پانچوں اضلاع سے ملنے والی معلومات کے مطابق صرف ہاتھ نہ دھونے کی عادت سے ہزاروں بچے پیٹ میں کیڑوں کی بیماری سے دوچار ہیں اور اُن کے چہروں پرواضح نشانات پڑ گئے ہیں۔زیادہ بچے کمزور اور ان بچوں کی رنگت بھی پیلی لگ رہی ہے۔کمشنر کوہاٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسروں کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے ذاتی طور پر کئی علاقوں میں جا کر اس اہم مسئلے پر کام کیا۔کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آخری کلاس کے آخری 3 منٹ طلباء اور طالبات اس نعرے کی زبانی تکرار کریں گے کہ”ہاتھ دھو لیں گے اور سچ بولیں گے“۔یہ نعرہ تختہ سیاہ پر بھی اُپر لکھا جائے گا جبکہ بچے سکول میں عملی طور پر بھی ہاتھ دھونے کی سرگرمی میں حصہ لیں گے۔اس مہم کا مقصد بچوں میں صفائی اور سچائی کی عادت کو اُجاگر کرنا اور اُن کو پیٹ کے کیڑوں اور دیگر امراض سے نجات دلانا ہے۔مذکورہ مہم میں کوہاٹ ڈویژن کے 5 اضلاع میں کئی لاکھ بچے اور بچیاں اس سرگرمی میں حصہ لیں گے۔کمشنر کوہاٹ کا مزید کہنا ہے کہ مڈل اور ہائی سکولوں میں طلباء اور طالبات کیلئے تحفظ ماحولیات اور جنگلی حیات سے متعلق تربیت دینے کیلئے بھی خصوصی سرگرمیوں کو وضع کیا جا رہا ہے اور آئندہ چند مہینوں میں کوہاٹ صوبے کا پہلا ڈویژن بنے لگا جس میں کسی دکان میں غلیل، پٹاخے اور آتشی مواد فروخت نہیں ہوں گے اور کسی جانور، پودے، پھول اور پرندے پر کوئی بچہ یا بچی ہاتھ نہیں اُٹھائے گا بلکہ بچے ماحول کے محافظ بنیں گے۔کمشنر کوہاٹ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کار خیر میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔عوام اپنے گھروں اور مساجد میں اس پر زور دیں گے اور ہم درسگاہوں میں اس پر بھر پور توجہ یقینی بنائیں گے۔اس کار خیر میں کوئی پیسہ درکار نہیں ہے البتہ کُچھ توجہ اور وقت دینے کی ضرورت ہو گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے