بنوں (مانند نیوز)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے بنوں ڈویژن کا دورہ کرتے ہوئے پولیو مہم کے لئے کئے گئے اقدامات اور ڈویژن میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا. اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن کے دفتر میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے کی. اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان بھی موجود تھے. کمشنر بنوں ڈویژن محمد عابد خان، ریجنل پولیس آفیسر عمران شاہد، ڈپٹی کمشنر بنوں عبد الحمید خان، اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز و دیگر حکام اجلاس میں شریک ہوئے. اجلاس کو بنوں ڈویژن میں سیکیورٹی صورتحال اور پولیو مہم کے لئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پولیو کا تدارک ایک قومی فریضہ ہے، اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور تمام اہداف پر مکمل پیشرفت یقینی بنائی جائے. انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسینیشن سے محروم نہ رہے اور مہم ایس او پیز کے عین مطابق انجام پائے. انہوں نے کہا کہ امن و امان صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور صوبائی حکومت پولیس فورس کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے