اورکزئی (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان،ڈی سی اورکزئی عرفان الدین کا پولیو ڈیوٹی پر حملے میں دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلے میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکار شہید زامل بادشاہ کے گھر آمد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کی،ان کے بچوں کو پیار کیا اور شہید کے بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کا گذشتہ روز دہشتگردوں کے ساتھ بہادری سے مقابلے میں شہادت کا رتبہ پانے والے پولیس اہلکار شہید زامل بادشاہ کے گھر گئے۔ لائن آفسر ملک جنان بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی پی او اورکزئی نے شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان نے کہا کہ آئی جی پی صاحب نے دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کے لیے شہداء پیکج میں شامل تمام مراعات اور پولیس پارٹی کیلئے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ شہید پولیس اہلکار زامل بادشاہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔ شہید زامل بادشاہ نے ایک بہادر انسان تھے جنہوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور وطن کی خاطر اپنی جان قربان کردی تاریخ ان کو ہمیشہ یاد رکھی گی۔مزید شہید کے ورثاء کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہید کے خاندان کا بھرپور خیال رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے سر کے تاج اور فخر ہیں اور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت صوبہ میں امن کی فضاء قائم ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہید کے ورثاء کو یقین دلایا کہ پولیس شہداء کے خاندانوں کو اکیلانہیں چھوڑا جائیگا۔ ان کی فلاح وبہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ملکی مفاد اور عوام کی جان اور مال کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے