کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے کہاہے کہ اگر ہم نے اپنے ملک کوآگے لے کر جانا ہے توہر کو اپنا اصلاح کرکے کام نہ کرنے کی عادت کوہر صورت چھوڑنا ہوگا جس کیلئے ضروری ہے کہ ہر بندہ روزانہ کی بنیاد پر اپنا خوداحتسابی کا عمل اپنے آپ سے شروع کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز نیب خیبرپختونخوا اورضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل ھال کوہاٹ میں منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا موضوع”گوڈ گورننس اورپبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری“ تھا۔ سیمینار سے دوسروں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم،ڈائریکٹر نیب خیبرپختونخوا اختر علی،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی شفیع اللہ، کوہاٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ اوراقراء پبلک سکول کے وائس پرنسپل نے بھی خطاب کیا اورموضوع پر کھل کر اظہار خیال کیا اور اپنی مفید تجاویز اور آرا ء بھی دی۔ سیمینار میں ڈی پی اوکوہاٹ محمد عمر خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)حامد اقبال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس)عامر علی شاہ،سرکاری محکموں کے حکام، سکولوں،کالجوں اوریونیورسٹیزکے ا ساتذہ کرام اورطلباء نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرسرکاری اورپرائیویٹ سکولوں کے طلباء نے کرپشن کی عفریت پرتقاریر اورٹیبلو پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کرپشن کی ناسور کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے کلاس روم کی سطح سے اس کے خلاف جہاد کا آغاز کرنے کی ضروت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ اس کی سب سے بڑی ذمہ داری اساتذہ پرعائد ہوتی ہے۔انہو ں نے عوام کی آسانی اوررہنمائی کیلئے تمام ضلعی دفاترمیں استقبالیہ ڈیسک قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا مقصد تعلیمی اداروں سے سند یا منصب جبکہ دینی تعلیم اورمسجد سے جنت کا حصول ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے معمولات اورمعاملات پرفوکس کریں اوراپنی توانائیاں انسانیت کی فلاح وبہبود پرخرچ کریں۔معتصم باللہ شاہ نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے صرف اداروں سے کام نہیں چلے گا بلکہ اس میں ہر ایک کو اپنے حصے کاکردار اداکرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سال میں 8760 گھنٹے ہیں لیکن ہم صرف 760 گھنٹے کام کرکے 8000 گھنٹے ضائع کرتے ہیں جوکہ ایک المیہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جس کا نہ کوئی مذہب اورنہ کوئی آئین اجازت دیتاہے۔لہٰذا عالمی برادر ی میں باوقار مقام حاصل کرنے کیلئے بدعنوانی کو ہر صورت الوداع کہنا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے