دیربالا(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا ظفر احمد خان کیساتھ واڑی دیر بالا سے تعلق رکھنے والے لاہور میں نیشنل لیول پرمیراتھن ریس میں گولڈ مڈل حاصل کرنے والے آذلان شاہ کا ڈی پی او افس دیر بالا میں ملاقات۔ڈی پی او دیر بالا ظفر احمد خان نے نیشنل لیول پر میراتھن ریس میں گولڈ مڈل حاصل کرنے پر آذلان شاہ کو یادگاری شیلڈ، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا اور اسکے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔