بٹ خیلہ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ کے گورنمنٹ وپرائیویٹ ہائی /ہائیر سیکنڈری سکولوں کا سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ زورشور سے جاری ہے گورنمنٹ ذیشان شہید ہائی سکول درگئی نے ہاکی کا سنسنی خیز فائنل جیت کر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹرافی اپنے نام کر لی قائداعظم ماڈل سکول آشگئی اور گورنمنٹ ہائی سکول ہیرو شاہ کے درمیان کھیلے جانے والے والی بال کے فائنل میں قائداعظم ماڈل سکول نے دلچسپ کھیل پیش کر کے کا میابی حا صل کر لی اسی طرح ٹیبل ٹینس کا فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ اور گورنمنٹ ہائی سکول گھڑی عثمانی خیل کے درمیان ہواجوکہ کوٹ سکول کی محنتی اور ماہر ٹیم نے جیت لیا اسی طر ح مہردے میں رسہ کشی کے دلچسپ فائنل مقابلے میں گورنمنٹ ہائی سکول مہردے نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈھیری جولگرام کو ہرا کر پہلی پوزیشن حا صل کی۔