پشاور (مانند نیوز)چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے دو روزہ ‘نویں انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ’ نمائش کا پشاور میں افتتاح کیا جس میں 80 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی سولر انرجی (شمسی توانائی) سے وابستہ کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے اس موقع پر نمائش میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ماحول دوست اور سستی توانائی کے ذرائع کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس ضمن میں انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ نمائش کا پشاور میں انعقاد نہایت خوش آئند ہے۔ حکومت متبادل توانائی بشمول شمسی توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے اور یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے