پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سالانہ انتخابات میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے. اپنے تہنیتی بیان میں گورنر نے نو منتخب صدر کاشف الدین سید، جنرل سیکرٹری ارشاد علی اور کابینہ کے دیگر اراکین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کاشف الدین سید سمیت نومنتخب کابینہ کی کامیابی صحافتی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے، انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ خیبر یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب قیادت صحافتی برادری کے اعتماد پر پورا اترے گی، خیبر یونین آف جرنلسٹس کا صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کردار قابل تعریف رہا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ نو منتخب قیادت بھی صحافتی اقدار اور صحافیوں کے مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے