وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر مجیب الرحمان وزیر،کابینہ اراکین و دیگر ممبران نے اپنے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ وانا پریس کلب کے ممبر اعلیٰ خان وزیر پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تشدد کرنے والے افراد کے خلاف 24 گھنٹے کے اندر کاروائی کرنے کی درخواست کی ہے، مجیب الرحمان وزیر نے کہا،کہ ڈپٹی کمشنر اس واقعہ کا فوری نوٹس لیکر ڈی پی او ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔ملوث افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، مجیب الرحمان وزیر کا کہنا ہے،کہ قلم کی زبان کو خاموش کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے تک ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صحافی چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔ صحافی اعلیٰ خان وزیر نے کہا ہے کہ انگور اڈا بارڈر کے قریب زیر تعمیر خنگئی روڈ پر رپورٹنگ کے دوران مجھ پر 30 کے قریب افراد نے تشدد کیا، تشدد کے بعد تین گھنٹے مجھے اپنے گھر میں حبس بے جا میں رکھا گیا۔ صحافی اعلیٰ خان نے کہا کہ ٹھیکہ داروں نے مجھ سے اپنے موبائل اور سب کچھ چھین کر موقع پر توڑ دیا ہے۔ جبکہ اس موقع پر موجود ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے نائب صدر نور علی وزیر نے صحافی اعلیٰ خان وزیر کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کردیا، جہاں چیک اپ کے بعد انکو ڈسچارج کردیا گیا ہے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر مجیب الرحمان وزیر، ان کی کابینہ و دیگر ممبران نے وزیر اعلیٰ، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف اور آئی جی خیبر پختونخوا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ صحافی اعلیٰ خان وزیر پر تشدد کرنے والے ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کے صدر مجیب الرحمٰن وزیر نے کہا ہے،کہ وانا کے صحافیوں نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں، صحافی اعلیٰ خان پر حملہ پورے پریس کلب اور صحافت پر حملہ ہے۔ آزادی اظہار رائے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ لکھیں گے۔کیونکہ ہم نے صحافت کیلئے پہلے بھی خون دیا ہے،اور آئندہ بھی دیں گے،ملک،علاقہ اور یہاں کے عوام کے تحفظ قلم کے ذریعے کرتے رہیں گے،کوئی مائی کا لال اس کام سے ہمیں نہیں روک سکتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے