دیر لوئر (مانند نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی محمد سہیل خان نے عطائی ڈاکٹروں اور بغیر کسی دستاویزات کے ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 عطائی کلینکس کو سیل کیا گیا۔ ایسے تمام افراد جو غیر قانونی ہیلتھ کلنکس چلاتے ہیں اور انسانی جانوں کے لئے خطرے کا باعث بنتے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔