ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے ”عوامی ایجنڈا” پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن نے سابقہ ایم پی اے شاہ راز خان اور سیاسی رہنماء اعجاز خان کی قیادت میں ایک جرگے کیساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ کی۔ میٹنگ میں امن و امان، جرائم و منشیات کی روک تھام اور لیویز کو مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے اس حوالے سے کئے گئے اقدامات پر جرگے کو تفصیلًا بتایا۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں دیگر عوامی مسائل، تعلیم و صحت، ریسکیو 1122، تحصیل میونسپل ایڈمنیسٹریشنز، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور دیگر محکمہ جات کے بارے میں بھی تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے، جرائم و منشیات کی روک تھام اور دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ تمام شرکاء نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ، ملاکنڈ لیویز اور دیگر محکمہ جات کا بھر پور ساتھ دینے کا یقین دلایا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے اوقاف پراپرٹی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی، نائب تحصیلدار بٹ خیلہ، ڈسٹرکٹ قانونگو ملاکنڈ اور محکمہ اوقاف کے نمائندوں سمیت دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اوقاف پراپرٹی کی نشاندہی، جی آئی ایس میپنگ اور تجاوزات کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی اور تمام کمیٹی ممبران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے